بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان معاملہ حل ہو گیا، ٹیم کب آئے گی اور میچز کہاں ہوں گے؟ خوشخبری آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اوربنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے درمیان دورہ پاکستان کا معاملہ بالآخر حل ہو گیا ہے اور تین مرحلوں میں سیریز کا شیڈول طے پا گیا ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے دوران گرین شرٹس کیخلاف تین ٹی 20، ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی .

ضرور پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج )کھیلا جائیگا

تین ٹی 20 میچز لاہور میں ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا 7سے 11 فروری تک کھیلا جائے گا. پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ اپریل کے مہینے میں کھیلا جائے گا. یہ دونوں میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے. ون ڈے میچ 3 اپریل کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ میچ 5 سے 9 اپریل تک کھیلا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: ” پی سی بی کو کہہ دیا تھا کہ اگر ۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیم کا حصہ بننے اور جیت میں کردار اداکرنے والے محمد حفیظ بھی دل کی بات زبان پر لے آئے


Top