گوادر ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی

کراچی (قدرت روزنامہ) گوادر ایئرپورٹ پر انٹرنیشل قوانین کی پابندی کی جا رہی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو ری ہے . نجی ٹی وی چینل پر جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح مسافروں کے سامان کو ایک ٹرالی پر لاد کر ہاتھ سے دھکا دیا جا رہا ہے .

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافروں کے سامان کو ایک ٹرالی پر رکھا گیا اور اسے دھکالگایا جا رہا ہے. ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد گوادر ایئرپورٹ کی اصلیت سب کے سامنے آ رہی ہے

جس میں ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے.انٹرنیشنل قوانین کے مطابق مسافروں کے سامان کو منتقل کرنے کے لئے ایک گاڑی کا استعمال ہوتا ہے جس کا کام صرف سامان کا ایک جگہ سے دوسری جگہ تبادلہ ہوتا ہے. لیکن گوادر ایئرپورٹ پر اس کے با لکل مترادف دیکھنے میں آیا ہے. ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص سامان کو دھکا لگا رہا ہے

جبکہ دوسری جانب ایک شخص آگے والے حصے سے پکڑ کر سامان لے جا رہے ہیں.واضح رہے کہ ہاتھ سے دھکا لگانے والی ٹرالی کا ایئرپورٹ پر استعمال ہونا انٹرنیشنل قوانین کی خلاف ورزی ہے.ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سامان کی منتقلی کے وقت وہاں ایک چینی باشندہ بھی ہے جو کہ پاکستانی ایئرپورٹ کے یہ حالات دیکھ کر نہ صرف حیران ہوا،بلکہ اس نے اس سارے واقعے کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ بھی کیا تھا.نجی ٹی وی چینل کی جاری کردہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح سامان کو منتقل کرنا قوانین کی خلا ف ورزی ہے جس کے خلاف جلد از جلد ایکشن لیا جانا چاہیئے کیونکہ یہاں دنیا بھر سے لوگ سفر کرنے آتے ہیں.

..


Top