بالآخر دوستی اور بھائی چارہ ثابت ۔۔۔ پاکستانیوں کے وارے نیارے !! سعودی عرب نے بڑا اعلان کردیا

ریاض(قدرت روزنامہ) بالآخر دوستی ہی کام آئی، عوام کے وارے نیارے، سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا . سعودی عرب پاکستان کے توانائی سیکٹرمیں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، گزشتہ سال سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور پر 20 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا .

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی سیکٹر کیلئے خوش خبری آگئی ، توانائی سیکٹرمیں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، سعودیہ عرب پاور پروڈیسنگ کمپنی اے سی ڈبلیو اے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے. سعودی کمپنی یہ سرمایہ کاری بلوچستان میں رنیوابیل اینرجی منصوبوں میں کرے گی، سرمایہ کاری کا حجم چارارب ڈالرتک ہو گا. یاد رہے رواں سال کے آغازمیں ابوظبی کے ولی

عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا تھا ، 200 ملین ڈالرز چھوٹے کاروبار اور روزگار کے لیے استعمال ہوں گے. گزشتہ سال فروری میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان میں پاکستان میں مجموعی طورپربیس ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل تھے جبکہ توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے. اس کےعلاوہ سعودی عرب کی جانب سے تین ارب ڈالرکے ڈائریکٹ ڈپازٹس اور موخر ادائیگیوں پر تیل کی سہولت بھی دی گئی تھی.

..


Top