خیبر پختونخواہ میں اسکول کی تعطیلات کی توسیع کی تردید کر دی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواہ میں اسکول کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں کی تردید کر دی گئی . صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب خان کی جانب سے ایسی تمام خبروں کو جھوٹی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پورے صوبے کے اسکول معمول کے مطابق 13 جنوری سے کھلے ہوئے ہیں اور ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا .

ضرور پڑھیں: پنجاب کے بعد ایک اور خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

یاد رہے کہ خیبر پختونخواہ میں تعطیلا ت میں ایک مرتبہ توسیع کا فیصلہ کیا جا چکا ہے جس کے بعد تعطیلات کو بڑھا کر13 جنوری تک لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھااور صوبائی حکومت کی جانب سے اس کا اعلان کیا گیا تھا. کچھ دن سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹس جاری کیا گیاتھا جس کے مطابق صوبے میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا تھا،لیکن وزیرتعلیم اکبر ایوب خان کی جانب سے اس نوٹس کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی تمام خبریں افواہیں ہیں،ہماری طرف سے اس قسم کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا،اکر ایسا کوئی فیصلہ لیا گیا ہوتا تو ہم خود اس کا اعلان کرتے لیکن ایسا کوئی فیصلہ نہیں

لیا گیا اور تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں. یاد رہے کہ ملک میں اس دفع سردی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پورے ملک میں اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا.لیکن اب موسم میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہوئے ہیں.خیبر پختونخواہ میں بھی ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی گئی ہے کہ اور صوبائی وزیرتعلیم اکبر ایوب خان کی جانب سے ایسی تمام خبروں کو افوا ہ کہتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ تمام اسکول معمول کے مطابق کھلے ہیں،تعطیلات میں توسیع نہیں کی گئی.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم آزاد کشمیر نے موسمی شدت کے پیش نظر موسم سرما کی تعطیلات میں 13 جنوری تک توسیع کر دی


Top