عاقب جاوید نے حارث رؤف سے ایسا کیا کہا کہ وکٹ کا جشن منانے کیلئے ’آداب‘ کا اشارہ منتخب کیا؟ دلچسپ انکشاف کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی سے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرنے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے کہا ہے کہ عاقب جاوید نے فون پر خاصی سرزنش کی جس کے بعد اپنی غلطی کا احساس دلانے کیلئے وکٹ کے حصول پر جشن منانے کیلئے ”آداب“ کا اشارہ کرنا شروع کیا .

تفصیلات مطابق حارث رو¿ف نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ حاصل کرنے پر جشن منانے کیلئے گلا کاٹنے کا ایکشن بنانا درست نہیں تھا اور میں نے اپنی غلطی پر ناصرف معافی مانگی بلکہ وکٹ کے حصول کا جشن منانے کا اندازہ بھی تبدیل کر لیا .

ضرور پڑھیں: اسپین : نئے سال کی آمد کا جشن مناتی تین کنواری بہنوں کے ساتھ اجڈ اور وحشی تین افغان نوجوان نے وہ کام کر ڈالا کہ چیختی چلاتی پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں

ان کا کہنا تھا کہ لاہورقلندرز اور عاقب جاوید نے میرا کیرئیر آگے بڑھانے میں بہت کردار ادا کیا اور عاقب جاوید نے ہی فون کر کے میری سرزنش کی تھی جس پر میں نے معذرت کرتے ہوئے ان سے معافی مانگی اور آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کروائی،

اگلے میچ میں اسی لیے اس غلطی پر معافی کا اسٹائل اپنایا. واضح رہے کہ حارث رو¿ف نے بی بی ایل کے ابتدائی میچوں میں وکٹ کے حصول پر جشن منانے کیلئے گلا کاٹنے کے اشارے کا انتخاب کیا جو شائقین کو نہیں بھایا اور انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے ”آداب“ کا اشارہ استعمال کرنا شروع کر دیا جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: کڑی تنقید کے بعد حارث رﺅف نے جشن کانیا انداز اپنا لیا


Top