رکی پونٹنگ نے دو کون سے باؤلر کو بہترین و خطرناک باؤلر قرار دیا، جانئے

 

سڈنی(قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ویسٹ انڈیز کے کرٹلی ایمبروس کو بہترین و خطرناک گیند باز قرار دیدیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک مداح نے سابق آسٹریلیوی کپتان سے سوال کیا کہ آپ اپنے کیریئر کے دوران کن گیند بازوں کے خلاف بلے بازی کرنے میں مشکل کا سامنا کرتے تھے؟

.

ضرور پڑھیں: ”یہ باﺅلر بڑا کمال کا ہے اور بالکل بھی نہیں گھبراتا“ وسیم اکرم کس سپنر کی اتنی تعریف کر رہے ہیں اور کیوں؟ جان کر آپ بھی انہیں ایکشن میں دیکھنے کیلئے بے تاب ہو جائیں گے

جس پر رکی پونٹنگ نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے دوران مجھے وسیم اکرم اور کرٹلی ایمبروس کو کھیلنے میں مشکل ہوتی تھی وہ اس وقت کے بہترین گیند باز تھے.ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیاسپیڈ اسٹارو سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کو سب سے تیز گیند باز پایا جبکہ مجھے سب سے زیادہ بھارت کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے آؤٹ کیا.واضح رہے رکی پونٹنگ کرکٹ کی تاریخ سب سے کامیاب ترین کپتان مانے جاتے ہیں. انکی قیادت میں آسٹریلیا نے دو عالمی کپ جیتے تھے.

..

ضرور پڑھیں: 2019ء میں کامیاب ترین باؤلر رہنے کا اعزاز کس نے حاصل کیا؟ نام سامنے آ گیا


Top