گھر میں گیس بھرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) گھر میں گیس بھرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے . پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایک مکان سے میاں بیوی اور تین بچوں کی لاشیں ملیں .

ضرور پڑھیں: باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی، 16 افراد جاں بحق، دولہا کے 2 بھائی بھی چل بسے

پولیس کا کہنا ہےکہ اہل خانہ رات کو گیس ہیٹر جلا کر سوگئے تھے اور اس دوران گھر میں گیس بھرنے سے پانچوں افراد دم گھٹ کر جاں بحق ہوگئے.

واضح رہےکہ کوئٹہ میں شدید برفباری کے باعث ان دنوں شدید سردی ہے اور درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک جا پہنچا ہے تاہم سردی سے بچنے کے لیے گیس کے ہیٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن ہیٹر کو کمرے میں رکھ کر چلتے چھوڑ دینا انتہائی خطرناک ہے جس سے گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے کا اندیشہ ہوتا ہے

..

ضرور پڑھیں: چین میں کرونا وائرس سے بچ کر پاکستان آنے والا طالب علم گھر جاتے ھوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ھوگیا


Top