پی آئی اے کا مسافر طیارہ رن وے پر پھسل گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پی آئی اے کا مسافر طیارہ رن وے پر پھسل گیا . تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کی ناقص کارگردگی کے سبب پی آئی اے کا طیارہ رن وے سے پھسل گیا ہے .

ضرور پڑھیں: پی آئی اے کے طیارے کو گلگت ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہ مل سکی

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہو گئی.موسم میں ڈی آئسنگ کی ضرورت پڑتی ہے جو کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر مہیا ہی نہیں کی گئی جس کے سبب طیارہ برف میں پھنس گیا. پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جہاز اور انجن سے برف اتارنے کی سہولت فراہم کرنا سول ایوی ایشن کا کام ہے.طیارہ پھنسنے سے نقصان،مسافروں کو پریشانی اور پروازوں کا شیڈول متاثر ہوتا ہے.ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ جدہ سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے. جب کہ شدید برفباری اور کیمیکلز کی غیر موجودگی میں ائیرپورٹ پر دیگر پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں. پی کے 325/326 اسلام آباد سے کوئٹہ پی کے 310/311 کراچی سے کوئٹہ اور پی کے 8363 کوئٹہ سے کراچی بھی منسوخ کر دی گئی ہے.

موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر پروازیں بحال کی جائیں گے.خیال رہے کہ طیارہ پھسلنے کے واقعات پہلے بھی پیش آتے رہتے ہیں.گذشتہ سال جولائی میں پی آئی اے کی اسلام آباد سے گلگت پہنچنے والی پرواز پرواز پی کے 605 لینڈنگ کے دوران گلگت ائیر پورٹ پر کچے پر پھسل گئی تھی جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا. حادثے کے وقت طیارے میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے.پی آئی اے کے ترجمان ارشد ملک کے مطابق پی کے 605 کے تمام مسافر خیریت سے ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا . ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ طیارہ دائیں جانب ونگ کی وجہ سے مکمل طور پر نہیں گر سکا تاہم واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا تھا.

..

ضرور پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز میں مسافر جاں بحق


Top