“مزا چکھا چکے، آئندہ جواب 27 فروری سے زیادہ سخت ہوگا” بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکی پر پاک فوج کے ترجمان بھی چپ نہ رہ سکے، کرارا جواب دیدیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کاجواب دینے کیلئے تیار ہے، بھارت کو آئندہ بھی 27 فروری سے زیادہ سخت جواب ملے گا،بھارت 27 فروری2019 کو ہمارے جواب کا مزہ چکھ چکا ہے . بھارتی آرمی چیف کے بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فاشسٹ ذہنیت،دنیا مظالم کا نوٹس لے،

انڈین آرمی چیف کا بیان اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے اور بھارتی عوام کو خوش کرنیکی کوشش ہے .

ضرور پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کو چیلنج کرنا مہنگا پڑ گیا، پاکستان نے بھی جواب دے ڈالا

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ ذہنیت،علاقائی امن کو خطرے سے باخبر ہیں، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کانوٹس لینے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف اپنے عوام کوخوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں، بھارتی آرمی چیف کابیان اندرونی خلفشارسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے اور بھارتی ریاستی اداروں میں انتہا پسندی کے نظریےکا تازہ عکاس ہے، بھارتی آرمی چیف کاایل او سی پارفوجی کارروائی کے بیانات بیان بازی ہے.

..

ضرور پڑھیں: بھارت شاید 27 فروری 2019 کی مشہور فلم ”طیارے زمیں پر“بھول گیا، بھارتی آرمی چیف کو انتہائی دلچسپ اور دبنگ جواب


Top