سونے کی قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی

      لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں سونے کی قیمت گرنے کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی . تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر (تقریباً 460 پاکستانی روپے) سستا عالمی منڈی میں سونا 1551 ڈالر فی اونس کا ہو گیا ہے .

ملک بھر میں رواں ہفتے کے پانچویں کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی

قیمت میں ایک ہزار روپے کمی دیکھی گئی جس کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیرر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 89 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے.رواں ہفتے کے چار روز کے دوران سونا اپنی بلند ترین سطح سے 3900 روپے سستا ہوا.

..


Top