پی آئی سی ناخوشگوار واقعہ کس کی کوتاہی سے ہوا؟ کون کتنا قصور وار؟ آئی جی پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی آئی سی ناخوشگوار واقعہ کس کی کوتاہی سے ہوا؟ کون کتنا قصور وار؟ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کی جانب سے غفلت برتنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی . آئی جی پنجاب نے پی آئی سی واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری کمیٹی واقعہ میں پولیس کی غفلت، مس ہینڈلنگ ودیگر پہلوں کی انکوائری کرے گی، کمیٹی انکوائری کرے گی کہ پی آئی سی آنیوالے وکلا سے کسی نے مذاکرات کیے؟

راستے میں کسی جگہ پر محدود رکھنے کے لیے اقدامات کیے اور پی آئی سی میں داخل ہونے والے وکلا سے کس طرح نمٹا گیا؟ کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اظہرحمید کھوکھر، ڈی آئی جی عمران محمود اوراے آئی جی اطہراسماعیل میں شامل ہیں کمیٹی واقعے کی تمام ویڈیوز و دیگر ثبوتوں کا جائزہ بھی لے گی،

کمیٹی ممبران نے ابتدائی طور پر تھانہ پرانی انارکلی، تھانہ شادمان اور تھانہ ریس کورس سمیت دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز کے بیانات بھی قلمبند کرلیے ہیں جبکہ ایس ڈی پی او اور اعلی پولیس افسران کے بیانات قلمبند کر کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی10 روز میں آئی جی کو رپورٹ پیش کرے گی .

ضرور پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آئی جی پنجاب کی تبدیلی بھی فرسودہ و گھٹیا انداز گورننس میں کوئی تبدیلی نہ لا سکی، شہریوں نے بڑے مطالبات کر دیے

..

ضرور پڑھیں: اچھا تو یہ بات تھی۔۔۔!!!آئی جی پنجاب کا منصب سنبھالنے والے ’شعیب دستگیر‘یہ دراصل کون ہیں اور کن کن عہدوں پر تعینات رہ چکے؟ ناقابلِ یقین تفصیلات


Top