پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ کیوں ہے اور فیس بک کیوں نہیں چل رہی ؟ بالآخر حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی سی ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ قطر کے نزدیک انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں . پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ کے نزدیک انٹرنیشنل سب میرین کیبل AAE-1 میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے .

ضرور پڑھیں: بھارت، فیس بک پر دوستی کے بعد ملاقات کے لیے گئی نابالغ لڑکی کا گینگ ریپ

اس خرابی کو دور کرنے کیلئے پی ٹی سی ایل انٹرنیشنل سب میرین کنسورشیم کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے. پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی میں مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی سب میرین کیبل کی تکنیکی خرابی دور کردی جائے گی.خیال رہے کہ پاکستان میں شام 5 بجے سے ہی انٹرنیٹ سروسزکی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، ملک بھر کے صارفین کو سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک چلانے میں مشکل پیش آرہی ہے.

..

ضرور پڑھیں: مراکش: فیس بک پر قومی پرچم کی ‘بے حرمتی’ پر سماجی کارکن کو 2 سال قید


Top