مائنس ون نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کا دنگ کر ڈالنے والا بیان سامنے آگیا

رحیم یارخان(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کا آخری ماہ چل رہا ہے اپوزیشن اس مطالبے پر متحد ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا ہے نئے الیکشن کرانے ہیں مائنس ون فارمولاقبول نہیں . سلیکٹڈ حکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگر امور کے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی، وہ متحدہ مجلس عمل کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود کی رہائش گاہ ملتان میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنماء مفتی نعمان حسن لدھیانوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے .


ضرور پڑھیں: مڈ ٹرم انتخابات یا وزیر اعظم کی تبدیلی ۔۔۔ اپوزیشن کیا پلاننگ کر رہی ہے؟ بلاول اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وفد میں حافظ ناصر علیم بھٹی‘قاری جابر محمود اور خالد امین شامل تھے‘ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جعلی حکومت کا مکمل خاتمہ اور نئے الیکشن بھی عوام کا اور اپوزیشن جماعتوں کا مطالبہ ہے سلیکٹڈحکومت سیاسی سماجی معاشی داخلی اورخارجی معاملات سمیت دیگر امور کے حوالے سے مکمل ناکام ہوچکی ہے.

..

ضرور پڑھیں: حکومت کے خلاف سیاسی محاذ ایک دفعہ پھر گرم ۔۔۔!!!بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمن کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ،بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا


Top