” میں کپتان اور سید زادہ ہوں، راکھ کر دوں گا، آصف غفور میرے ماموں ہیں اور وزیراعظم عمران خان ۔ ۔ ۔ ” شہری کی موٹروے پولیس کو دھمکیاں لیکن گاڑی کی تلاشی لی تو کیا کچھ نکلا؟

ملتان (قدرت روزنامہ)شجاع آباد کے قریب اڈا جلال آباد موٹر وے پر گاڑی روکنے پرسپیڈ چیکنگ کے دوران موٹروے پولیس نے تیز رفتار سفید مہران کو روکااور اسے کاغذات چیک کرانے کیلئے کہا تو حمزہ غفور نامی ڈرائیور مشتعل ہو گیا اور موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے لگا . اس پر ویڈیو بنالی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے .


ضرور پڑھیں: جنرل باجوہ اور آصف غفور کی لندن میں موجودگی کی سوشل میڈیا پر جعلی خبریں

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس کو ناقابل یقین دعوے کرتے ہوئے حمزہ نامی اس شخص نے کہا وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بھانجا،وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا دوست ہے، موصوف کاکہاتھاکہ وہ سید زادے ہیں اور جلا کر راکھ کردیں گے .حمزہ نامی شہری نے اپناتعارف بھی بطور آرمی کیپٹن کروایااور اہلکار کو معطل کروادینے کی دھمکی بھی دی. سوشل میڈیا پر وائرل ہونے وای ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملتان بہاولپور روڈ پر اڈا جلال آباد کے قریب موٹروے پولیس نے تیز رفتار سفید مہران کار کو روکا اور اسے کاغذات چیک کرانے کیلئے کہا تو حمزہ غفور نامی ڈرائیور مشتعل ہو گیا . ڈی ایس پی احسان الحق نے تھانہ گیلے وال سے پولیس بلا کر حمزہ کو انکے حوالے کردیا. اس دوران کار کی چیکنگ کی گئی تو اس میں سے 220 گرام چرس بھی برآمد ہوئی.تھانہ گیلے وال پولیس نے دوران ڈرائیونگ غفلت،

کار سرکار میں مداخلت، جعلی سرکاری ملازم ظاہر کرنے اور منشیات کی برآمدگی پر حمزہ پر دو الگ الگ مقدمات درج کئے. ڈی ایس پی شجاع آبادکے مطابق حمزہ غفور نے پولیس اہلکاروں کو معطل کرانے کی دھمکیاں بھی دیں،ملزم کے خلاف دوران ڈرائیونگ غفلت، کار سرکا میں مداخلت، جعلی سرکاری ملازم ظاہر کرنے اور منشیات کی برآمدگی پر دو الگ الگ مقدمات درج شجاع آباد مقدمات کا اندراج تھانہ گیلے وال میں کیاگیا ہے. ’جعلی کیپٹن ‘حمزہ کے بلندو بانگ دعوے اوراوور ایکٹنگ کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل کیاجارہا ہے اور لوگوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے.

..

ضرور پڑھیں: جنرل باجوہ اور آصف غفور کی لندن میں موجودگی کی سوشل میڈیا پر جعلی خبریں


Top