CORONAVIRUS PAKISTAN CONFIRMED CASES

1750

 

 

  • Deaths 23
  • Sindh 566
  • Punjab 638
  • Balochistan 144
  • KP 217
  • Islamabad 51
  • GB 128
  • AJK 6

 

 

 


شیخ رشید پر انڈے برسانے والے شخص کا تعلق پیپلز پارٹی سے نکلا

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر شیخ رشید پر انڈے برسانے والے نوجوان کا تعلق پیپلز پارٹی سے نکلا . تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وفاقی وزیر شیخ رشید پر ایک شخص نے انڈے برسائے تھے .

شیخ رشید خصوصی ٹرین کے ذریعے سے ریلوےاسٹیشن پہنچے تو ایک شخص نے ان کی ٹرین کی بوگی پر انڈے برسانے شروع کر دیے اور شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے. مذکورہ شخص نے شیخ رشید مردہ باد اور بھٹو زندہ باد کے نعرے لگائے.ذرائع کے مطابق انڈے برسانے والے کا تعلق پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن سے تھا. خیال رہے کہ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد خصوصی ٹرین کے ذریعے سرگودھا ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ایک شخص نے ان کی ٹرین کی بوگی پر انڈے برسانہ شروع کر دیئے اور شیخ رشید کے مخالف نعرے لگانے لگا . پولیس نے انڈے برسانے والے شخص کو حراست میں لےلیا تھا. ریلوے ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد سرگودھا ریلوے اسٹیشن پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر ان کا استقبال کیا گیا اس دوران ایک شخص نے شیخ رشید کی ٹرین کی بوگی پر انڈے مارنا شروع کردیئے اور شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے . پولیس اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو حراست میں لے لیا ،اس نا خوشگوار صورتحال کے باعث شیخ رشید ٹرین سے باہر نہیں آئے اور کچھ دیر بعد ہی ٹرین اگلی منزل کی ظرف روانہ ہو ئی. وفاقی وزیر کی امد پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے تھے.شیخ رشید کی درخواست پر مذکورہ شخص کو رہا کر دیا گیا تھا.اد رہے اس سے قبل بھی شیخ رشید پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی تھی. شیخ رشید نے فقیر محمد نامی شہری کے خلاف کارروائی کے لئے کوئی درخواست نہیں دی مگر اس کے باوجود ریلوے پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا.

..


Top