CORONAVIRUS PAKISTAN CONFIRMED CASES

1750

 

 

  • Deaths 23
  • Sindh 566
  • Punjab 638
  • Balochistan 144
  • KP 217
  • Islamabad 51
  • GB 128
  • AJK 6

 

 

 


وکلاء گلدستے لے کر پی آئی سی پہنچ گئے

لاہور(قدرت روزنامہ) وکلاء پھول کے دستے لے کر پی آئی سی پہنچ گئے . تفصیل کے مطابق وکلاء پھولوں کے گلدستے پہنچ گئے .

پی آئی سی میں سینئرڈاکٹر ذیشان نے ان کا استقبال کیا. ڈاکٹر ذیشان نے کہا ہے کہ وکلاء کے مثبت قدم کا خیر مقدم کرتے ہیں. نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وکیل رہنما احسن بھون کا کہنا کہ 11 دسمبر کو وکلاء کی جانب سے ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں. پھولوں کے گلدستے لانے کا مقصد رنجشوں کو بھلا کر معاملہ ختم کرنا ہے. جس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر ذیشان نے کہا کہ ہم بھی بہت تکلیف میں ہیں،معاملے کو ختم کرنا چاہتے ہیں .معاملے ختم ہونے سے متاثرہ مریضوں کی پریشانی میں کمی آئے گی . آئندہ چند روز میں وکلاء کو ڈاکٹرز کا وفد دوبار ہ ملاقات کرے گا. یاد رہے پنجاب کارڈیالوجی پر 11دسمبر کے وکلاء کے حملے پر سینئر وکلاء نے معافی مانگ لی  تھی .   تفصیل کے مطابق وکلاء کے حملے پر سینئر وکلا ء نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے متاثر خاندانوں سے معافی مانگی چاہیے . اور واقعے کی تحقیقات کرانی چاہیے . سینئر وکیل حامد خان سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وکلاء کا پی آئی سی پر حملہ لمحہ فکریہ ہے، انتشار پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کیا جانا چاہیے. دوسرے جانب وکلاء نے گرفتار کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر دو رکنی بینچ کو بھجوانے کی سفارش کردی گئی ہے. جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا ء کو صلح کا مشورہ دیا . پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے 81 وکلاء کو گرفتار کیا جا چکا ہے. واضح رہے وکلاء کے حملے کے دوران صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا. تاہم گرفتار وکلاء کا مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے.

..


Top