معروف وی لاگر کی تیسری بار خود کشی کی کوشش

کوئٹہ  (قدرت روزنامہ)معروف وی لاگر انیتا جلیل نے  تیسری بار خود کشی کی کوشش کی ہے . تفصیل کے مطابق بلوچستان کی پہلی وی لاگر کا اعزاز رکھنے والی انیتا جلیل کی تیسری بار خود کشی کی کوشش کی ہے .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 10 دسمبر کو شیئر کی جانے والی پوسٹ پر انیتا جلیل نے لکھا کہ اب میں بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں اور میرا خیال ہے کہ میں تیسری بار خود کشی کی کوشش کرنے کیلئے تیار ہوں. ذرائع کے مطابق انیتا کے ساتھی فنکار اس خود کشی کی کوشش کا باعث ہیں. تاہم کوئی حتمی وجہ سامنے نہ آسکی.  یاد رہے کہ بلوچستان کی پہلی وی لاگر انیتا جلیل بلوچی فلم ’بلوچ آباد‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی،فلم ’بلوچ آباد‘ کی ہدایتکاری شاکر سعد نے کی ہے اور اس کی شوٹنگ اندرون سندھ اور کراچی میں کی گئی ہے،فلم کم عمری کی شادی، خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کی اہمیت جیسے موضوع پر بنائی گئی ہے. فلم کا ٹریلر حال ہی میں آن لائن جاری کیا گیا ہے.بلوچستان کے شہر گوادر سے تعلق رکھنے والی انیتا جلیل گوادر کی پہلی وی لاگر ہیں،اپنے موبائل کے کیمرے اور سوشل میڈیا کے ذریعے بلوچستان کے حسین نظاروں اور قدرتی خوبصورتی سے بھرپور وادیوں کی سیر کروانیوالی21 سالہ انیتا جلیل کو بلوچستان کی پہلی خاتون وی لاگر ہونے کا اعزاز حاصل ہے.انیتا ویڈیوز بنا کر دنیا کو اپنے علاقے کی خوبصورتی دکھاتی ہیں، انیتا نے اپنے وی لاگز کے ذریعے سیاحوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ خوبصورت جگہیں بھی متعارف کروائیں. تاہم  اب انہوں نے اپنی تیسری بار خود کشی کی کوشش کرنے کا انکشاف کیا ہے. 

..


Top