حکومت مریم نواز کو باہرنہیں جانے دے گی

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے . تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی چینلکے پروگرام میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی .


اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی بیٹی ہو ، باپ سے ملاقات سے نہیں روکنا چا ہیے. مگر میرا خیال ہے کہ نوا زشریف کے دو بیٹے باہر ان کے پاس ہیں، ان کے داماد پوتے بھی ان ہی کے ہمراہ ہیں. اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ لندن میں بہت لوگ ہے سا بق وزیراعظمنوازشریف کی دیکھ بھال کیلئے مریم نواز کو باہر جانے کی ضرور ت نہیں . اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیا ل کہ حکومت مریم نواز کو باہر نہیں جانے دے گی. نوازشریف کو باہر بھیج کر ہم نے پہلے ہی کافی غلط فیصلے کئے ہیں، اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ میں حکومت یا عدالت پر الزام نہیں لگانا چاہتا. اگر اب ہم مریم نواز کو بھی باہر بھیج دیں گے تو یہ بات تو پکی ہو جائے گی کہ پاکستان میں غریب اور امیر دونوں کیلئے الگ قانون ہے. اگر مریم نواز باہر چلی گئی تو ملک میں دو قوانین پر مہر لگ جائے گی. یاد رہے اس سے قبل اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ مریم نواز بیمار ہوئیں توانہیں بھی باہر جانے کی اجازت مل جائے گی. انہوں نے کہا تھا کہ مجھے تو نہیں پتا کہ مریم نواز بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے وہ ٹھیک ہیں، اگر مریم نواز بیمار ہوجائیں گی تو انہیں بھی باہر جانے کی اجازت دیں گے. وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ نے مزید کہا تھا کہ وزیراعظم نے انسانی بنیاد وں پر اجازت دی ہے کہ نواز شریف بیرون ملک سے علاج کروالیں، اگرآصف زرداری کے لئے بھی ڈاکٹرز بھی طبی بنیادوں پر سفارش کریں تو ان کو بھی یہی سہولت ملی سکتی ہے. عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کو ڈیل یا ڈھیل دیں، نواز شریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے، پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں تھا.

..


Top