” میں جواب نہیں دوں گا ، جوکرنا ہے کر لو “ صحافی کے معصومانہ سوال پر حکومتی وزیر علی زیدی آگ بگولہ ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر آج کل چھوٹی سی چھوٹی بات بھی چھپ نہیں پاتی بلکہ وہ ایک پوری تحریک کے طور پر ابھر کر سامنے آ جاتی ہے تاہم ایسا ہی ایک ویڈیو کلپ حکومتی وزیر علی زیدی کا سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہاہے جس میں وہ صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے . تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ علی زیدی ڈائس پر موجود ہیں جبکہ صحافی ان کے سامنے کھڑے ہوئے سوالات کر رہے ہیں .

ضرور پڑھیں: نیب ایک اور حکومتی وزیر کے پیچھے پڑگیا سنگین الزامات،وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا کہ ” ہم آئیں گے ہمارے اتنے لوگوں کی ٹیم تیار ہے ،

سوا سال میں آپ کی وزارت نے کیا کام کیاہے ؟ .“ صحافی کا سوال علی زیدی کو ناگوار گزرا اور انہوں نے سیدھا ہی کہہ ڈالا کہ ” میں آپ کی اس بات کا جواب ہی نہیں دیتا ،چھوڑیں ، آپ ناراض ہو رہے ہیں میں جواب نہیں دوں گا .“

علی زیدی کی بات سن کر دوسرے صحافی نے سوال کرنے کی کوشش کی تو پہلے صحافی بولے کہ کوئی بھی سوال نہیں کرے گا ، میں سوال کر رہاہوں وہ میرے سوال کا جواب نہیں دے رہے اور میری بے عزتی کر رہے ہیں، علی زیدی نے کہا کہ ’’ جی آپ کی مرضی ہے ‘‘ . علی زیدی صحافی کی بات سن کر بولے کہ ” یہ آپ کے لیڈر ہیں “ ،

صحافی نے کہا کہ آپ سے آئندہ کوئی سوال نہیں کرے گا ، آپ سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے تو آپ ” نو کمنٹس “ کہہ دیں لیکن یہ نہ کہیں کہ میں آپ کی بات کا جواب نہیں دیتا .آخر میں علی زیدی نے صحافی کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ” نو کمنٹس “ کہا اور معاملے کو ختم کیا .

..

ضرور پڑھیں: مہنگائی میں جلد مزید کمی ہوگی۔۔!!! حکومتی وزیر نے پوری کابینہ سمیت عوام کو تہلکہ خیز سرپرائز دے دیا


Top