وکلاءگردی کا شکار ہونے والے فیاض الحسن چوہان اچانک کہاں پہنچ گئے؟ پول کھل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلاءگردی کا شکار ہونے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کریں گے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت لاہور واقعے پر اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا جس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، راجہ بشارت اور فیاض الحسن چوہان سمیت چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں .

ضرور پڑھیں: ڈاکٹر ہونے کی بات جھوٹ نکلنے کے بعد عامر لیاقت کا ایک اور پول کھل گیا کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہی معروف صحافی نے حقائق سے پردہ ہٹا دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اہم اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جنہیں لاہور واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا.جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور معروف اینکر ریحام خان بھی پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء گردی اور صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب پر مشتعل وکلاءکے تشدد پرخاموش نہ رہ سکیں تاہم اُنہوں نے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئےایسی بات کہہ دی ہےکہ وکیلوں کے ہاتھوں تھپڑوں کا شکار ہونےوالےفیاض الحسن چوہان کےدرد کی شدت میں اضافہ ہوجائےگاجبکہ تحریک انصاف کےکارکن بھی ریحام خان کےخلاف سوشل میڈیا پرگولہ باری کرنا شروع ہو جائیں گے . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے معروف صحافی خاتون ریحام خان کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں صورتحال اتنی خراب نہ ہوتی اگر اُسے کنٹرول کرنے کےلیےاَہل لوگ موجود ہوتے،

آج کا واقعہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعلٰی صاحب لاہور تو دور کی بات صوبے میں ہی موجود نہ تھے اوپر سے انتظامیہ کو احکامات دینے کے لیے سلیکٹڈ کے میسج کا انتظار کرتے رہے.ریحام خان کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کے ساتھ جو ہوا اچھا نہیں ہوا،میں اُس کی مذمت کرتی ہوں لیکن حکومتی وزراء کو خود اپنی حیثیت اور عوام میں مقبولیت کا اندازہ ہونا چاہیے،عوام میں حکومت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ایسے میں وزراء ہیرو بننے کی کوشش کریں گے تو ایسا ہی ہوگا.اُنہوں نے کہا کہ آج حکومتی وزراء کے ساتھ لاہور کی سڑکوں پر جو ہو رہا ہے یہ اسی تربیت کا نتیجہ ہے جو سلیکٹڈ نے دی ہے،لوگوں کو گالیاں دینے اور گھسیٹنے کی دھمکیاں دینے والوں کو خود آج لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹا جا رہا ہے.

..


Top