CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

3766

 

 

 

 

 

 

  • Deaths
    52
  • Sindh
    932
  • Punjab
    1918
  • Balochistan
    202
  • KP
    405
  • Islamabad
    82
  • GB
    211
  • AJK
    16

 

 

 

 


کیا کوئی پتھر تقدیر بدل سکتا ہے؟حضورؐ نے اپنی انگلی میں عقیق کیوں پہناتھا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پہلے مذہبی چینل کیو ٹی وی میں ناظرین کو شرعی مسائل سے آگاہی کیلئے اور ان کے شرعی مسائل کے جوابات کیلئے معلومات پروگرام میں ایک سائل نے پروگرا م کے میزبان اور عالم دین مفتی صاحب سے سوال پوچھا کہ انگلیوں میں پہننے والے پتھر اور نگینوں کی افادیت کے حوالے سے اسلام ہماری کیا رہنما ئی کرتا ہے؟ کیا یہ پتھر تقدیر بدلنے اور نفع دینے کی طاقت رکھتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدھے ہاتھ کی انگلی میں عقیق پہنا ہے . اور زیادہ تر یمنی عقیق استعمال کیا ہے تاہم یہ صرف زیبائش کے لیے تھا اس لیے عقیق کو محض پیروی رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں پہننا چاہیے نا کہ کسی نفع کے حصول کی نیت حصول کی نیت سے پہنا جائے .

ضرور پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ ریلوے ٹریک پر پتھر کیوں ڈالے جاتے ہیں اور ان کا کیا فائدہ ہے ؟ وہ بات جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

مفتی صاحب نے کہا کہ عقیق ہو یا کوئی اور پتھر ہو وہ محض پتھر ہی ہیں جو نہ تو کوئی نفع پہنچا سکتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا نقصان پہنچانے طاقت یا صلاحیت رکھتے ہیں اس لیے پتھروں اور نگینوں کی نفع پہنچانے کی باتیں جیسے فلاں پتھر رزق میں فراوانی کا باعث ہوتا ہے اور فلاں سے تقدیر بدل جاتی ہے یا فلاں پتھر زیادہ فائدہ مند ہے بے بنیاد ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے. مفتی صاحب نے مزید کہا کہ اللہ اپنے آخری کلام میں انسانوں کو یہی پیغام دیتا ہے. کہ سب کا کارساز اور کاتب تقدیر وہی ایک ذات ہے جو انسان کی شہ رگ سے بھی قریب ہے وہی آسمان سے بارش برساتا ہے اور زمین سے غلہ اگاتا ہے اور جسے چاہتا ہے رزق کشادہ کر کے دیتا ہے اور جسے چاہے اولاد سے نوازے اور جسے چاہے محروم رکھے.

مفتی صاحب نے بتایا کہ اللہ اپنے کلام میں واضح فرماتے ہیں کہ ’’ انسان کو اتنا ہی ملتا ہے جتنی اس نے کوشش کی ہو تی ہے‘‘ یعنی اللہ چاہتے ہیں کہ انسان کامیابی کے لیے اپنے علم، ہنر اور ذور بازو پر بھروسہ کرےناکہ بے جان پتھروں پر تکیہ کیے بیٹھا رہے اور جدوجہد سے عاری زندگی گذار دے.مفتی صاحب کا کہنا تھا کہ انگلی میں پہنی گئے کسی بھی پتھر کی تاثیر گرم و سرد ہوسکتی ہے جو اگر جسم کی کھال سے مس ہو تو دورانِ خون میں یہ اثرات گردش کر سکتے ہیں جس کے جسم پر اثرات بھی مرتب ہو سکت ہیں تاہم یہ بھی اس صورت میں ہوسکتا ہے جب پتھر اصلی ہو اور جلد سے مَس بھی ہو رہا ہو.

..

ضرور پڑھیں: پکی اور حتمی خبر : عثمان بزدار کو تبدیل کیا جائے گا یا نہیں ؟ پتھر پر لکیر لگا دی گئی


Top