شریف فیملی کا لندن رومانس بڑھتا جا رہا ہے، عارف نظامی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کاراور صحافی عارف نظامی نے کہا ہے کہ شریف فیملی کا لندن رومانس بڑھتا جا رہا ہے، لندن سے محبت کبھی کم نہیں ہوئی، نوازشریف امریکا جاتے تولندن سے ہوکرآتے،شہبازشریف ایک ہفتے کا کہہ کرچار ہفتے لگا کرواپس آتے،سیدھا سا سوال ہے کہ آپ نے سیاست پاکستان میں کرنی ہے،پاکستان میں بحرانی کیفیت ہے . انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں یہ تشویش پائی جارہی ہے کہ پہلے نوازشریف کو ایسے ہی بھیج دیا گیا .

ضرور پڑھیں: کیا 2020 میں پاکستان میں خوشحالی آجائے گی ؟ عارف نظامی نے پیشگوئی کردی

اب مریم نوازکو نہیں جانے دینا.انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کی لندن سے محبت بڑھتی جا رہی ہے.نوازشریف امریکا جاتے تولندن سے ہوکرآتے،شہبازشریف ایک ہفتے کا کہہ کرچار ہفتے لگا کرواپس آتے،سیدھا سا سوال ہے کہ آپ نے سیاست پاکستان میں کرنی ہے،لیکن ن لیگ کا صدر شہبازشریف لندن میں گلچھڑے اڑا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ اب ن لیگ کے جتنے لوگ بھی لندن گئے فی کس 15لاکھ تک توخرچہ آیا ہوگا، لیکن کہنے کا مقصد ہے کہ یہ لندن میں ہی کیوں گئے؟ پاکستانمیں سیاست کریں. عارف نظامی نے کہا کہ زرداری صاحب کا دماغ سکڑ گیا ہے، ان کی جماعت مطالبہ کررہی ہے کہ ان کو کراچی میں علاج کی سہولت دی جائے.وہ لندن جانے کی اجازت نہیں مانگ رہے. ان کا کیس سندھ کا ہے،لیکن ان کو پکڑا راولپنڈی میں ہوا ہے. یہ ٹارچر ہے.جس کا ذکر شیریں مزاری نے بھی کیا.کیانوازشریف کے بارے میں غلط طبی معلومات آئی بی ، آئی ایس آئی ، ڈاکٹریاسمین راشد، ایازمحمود یا بورڈ کے ہیڈ نے دی؟ اس حکومت کی نالائقی اورنااہلی کا خود اعتراف کررہے ہیں.لیکن ان نالائقیاں کب تک برداشت کی جائیں.انہوں کہا کہ مریم نواز نے مردانہ وار مقابلہ کیا ہے جبکہ ان کے بھائیوں کو توچوڑیاں پہنا دی گئی ہیں. عارف نظامی نے کہا کہ آج ایک اخبارمیں رپورٹ چھپی ہے، کہ پاکستان میں مہنگائی پچھلے 15سال میں اتنی نہیں بڑھی جتنی پچھلے سات مہینوں میں بڑھ گئی ہے.مہنگائی کی شرح 12فیصد ہوگئی ہے.دوسرے ممالک کا جائزہ لیں توبھارت میں مہنگائی 4.6فیصد،یہ مہنگائی کی شرح نوازشریف کے دور میں تھی.بنگلا دیش میں 5.7، افغانستان میں مہنگائی کی شرح 3.7ریکارڈ کی گئی ہے.

..

ضرور پڑھیں: پاکستان کا اصل حکمران ایک سلیکٹر ٹولہ جو جس کے سر پر چاہے دست شفقت رکھ دے ۔۔۔ مجھے تو صاف نظر آرہا ہے اب یہ کام ہونیوالا ہے ۔۔۔۔ عارف نظامی کی تہلکہ خیز پیشگوئیاں


Top