شہباز شریف کی قوم کو مبادکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہناہے میں آج لاہور اور پاکستان کے لوگوں کو، اورنج لائن ٹرین کے دوسرے مقدمے کیسماعت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں . انکا کہنا ہے کہ یہ مراعات یافتہ طبقے کے خلاف عام آدمی کی جیت ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود کے اس منصوبے کے کاموں کو آگے بڑھایا .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام دیتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہنا ہے کہ ایک لاہوری اور وہ شخص جس نے اونج لائن پروجیکٹ کے لئے اپنا وقت اور توانائی لگائی، کی حیثیت سے میں آج لاہور اور پاکستان کے لوگوں کو اس کے دوسرے مقدمے کیسماعت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. انکا کہنا ہے کہ یہ مراعات یافتہ طبقے کے خلاف عام آدمی کی جیت ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود کے اس منصوبے کے کاموں کو آگے بڑھایا. یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہو ر میں اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کا فزیکل انفراسٹرکچر مکمل کرلیاگیا تھااوراورنج لائن میٹروٹرین کوپہلی باربجلی سے پورے روٹ پر10دسمبر کو آزمائشی طورپر چلایا جانا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی ٹرائل کی منظوری دے دی تھی،اورنج لائن میٹروٹرین کاڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرائل رن کیاجانا تھاا اورعلی ٹائون کے آخری سٹیشن پر ٹرائل رن کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیاجانا تھا،لاہور اورنج لائن میٹروٹرین کوڈیرہ گجراں سے پہلی بار بجلی سے آزمائشی طو رپر چلایا جانا تھا اور ٹرین کا آزمائشی سفر علی ٹاؤن پراختتام پذیرہونا تھا، وزیراعلیٰعثمان بزدار کی زیر صدارت جمعہ کے روز وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس ہواتھا،وزیراعلیٰ کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین کے آزمائشی ٹرائل کے حوالے سے بریفنگ دی تھی،وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ 10دسمبر کو ٹرین کو پورے روٹ پرپہلی بار بجلی سے چلانے کا آزمائشی ٹرائل کیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی تھی کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے اورٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائےاورعوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے.

..


Top