جرمنی میں پیدا ہونے والے بچے اب پاکستانی کہلائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جرمنی میں قیام پذیر پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے . اب پاکستانیوں کے جرمن بچے پاکستانی شہریت حاصل کر سکیں گے .


ضرور پڑھیں: دیورانی نے سات سال بعد بچے کو جنم دینے پر اپنی بھاوج کو زہر دے کر قتل کردیا

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جرمنی میں پاکستانیوں کے بچوں کو بھی شہریت دینے کی منظوری دے دی.وزارت داخلہ نے بچوں کو شہریت دینے سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے

جس کے تحت پاکستانیوں کے جرمن بچے پاکستانی شہریت حاصل کر سکیں گے. واضح رہے کی جرمنی میں بڑی تعداد میں پاکستانی ملازمت کی غرض سے موجود ہیں،جب کہ کئی پاکستانی طالب علم تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھی جرمنی میں مقیم ہیں.جب کہ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مختلف بڑے ممالک میں ایک لاکھ 47ہزار 604 پاکستانی طالب علم زیر تعلیم ہیں.

جمعہ کو قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی تعداد 19 لاکھ 90 ہزار جبکہ 25 ہزار 707 طالب علم رہائش پذیر ہیں. متحدہ عرب امارات میں سولہ لاکھ تارکین وطن جبکہ 40 ہزار طالب علم ہیں. برطانیہ میں گیارہ لاکھ 75 ہزار تارکین وطن جبکہ 25 سے 30 ہزار طالب علم رہائش پذیر ہیں.

امریکہ میں 15 لاکھ پاکستانی تارکین وطن جبکہ 6 ہزار طالب علم جبکہ کینیڈا میں 3 لاکھ 50 ہزار پاکستانی تارکین وطن جبکہ تین ہزار 700 پاکستانی طالب علم رہائش پذیر ہیں. چین میں 28 ہزار 23 جبکہ آسٹریلیا میں 14 ہزار 174 طالب علم زیر تعلیم ہیں.

..

ضرور پڑھیں: اداکارہ حرا مانی کے کتنے بچے ہیں اور وہ ان سے دور کہاں رہتے ہیں ؟


Top