شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ پھر سر اٹھانے لگی پریڈی پولیس اسٹیشن میں سید شاہد زیدی پر قاتلانہ حملہ

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر میں موٹر سائیکل سوار نا معلوم ملزمان کی سید شاہد علی زیدی پر جان لیوا حملہ خوش قسمتی سے سید شاہد علی زیدی محفوظ رہے . تفصیلات کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود صدرجہانگیر پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 2نا معلوم ملزمان نے سید شاہد علی زیدی پر حملہ کرنیکی اس وقت کوشش کی جب وہ سپر ہائی وے پر قائم وادی حسین قبرستان میں اپنے والد اور پیاروں کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کے بعد صدر ریمبو سینٹر میں اپنی رہائش گاہ کی جانب جارہے تھے

 

سید شاہد علی زیدی نے واقعہ کی رپورٹ پریڈی پولیس اسٹیشن میں جمع کروادی درخواست گذار نے اپنا موقف اختیا ر کیا ہے کہ وہ بروز اتوار 8دسمبر کی صبح اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ وادی حسین قبرستان سے گھر واپس آ رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنے 2نا معلوم ملزمان نے تعاقب کرتے ہوئے میری کار کو روکنے کی کوشش کی تاہم میں نے کار کو نہیں روکا اور کار کی رفتار تیز کردی ،

 

جس پر ملزمان نے اسلحہ نکال کر فائرنگ کری جس سے میں اور میری فیملی محفوظ رہی فائرنگ کے بعد ملزمان با آ سانی فرار ہوگئے درخواست گذار نے پولیس اور اعلیٰ حکام کو جان و مال کے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018میں بھی مجھ پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا جس میں اللہ پاک نے محفوظ رکھا .

ضرور پڑھیں: محسن عباس نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر پولیس اسٹیشن جانے سے متعلق جھوٹا دعویٰ کیا

..

ضرور پڑھیں: حاضر جوابی ایک لڑکا ایک گدھے کو کان سے پکڑ کر کھینچتا ہوا پولیس اسٹیشن کے سامنے سے گزر رہا تھا۔ پولیس والوں کو شرارت سوجھی ۔۔۔


Top