جیسے کو تیسا۔۔۔بے نظیر قتل کیس کے چالان میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے مزید چار پلاٹ ضبط کرنے کا حکم، عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بے نظیر قتل کیس کے چالان میں نامزد ملزم سابق صدر پرویز مشرف کے مزید چار پلاٹ قرقی کا حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے کیس داخل دفتر کردیا ہے . پیر کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈارنے بے نظیر قتل کیس کے چالان میں مرکزی ملزمان قرادیئے گئے سابق صدر پرویز مشرف کے ڈی ایچ اے کراچی میں تین اور اسلام آباد میں مزید ایک کمرشل پلاٹ کی تفصیل موصول ہونے کے بعد چاروں، پلاٹوں بحق سرکار قرق کرنے کا حکم جاری کردیا سوموار کے روز سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی انسپکٹر عظمت نے سابق صدر پرویزمشرف کے مزید 4 پلاٹوں بارے تفصیل عدالت میں پیش کی ایف آئی اے کی جانب سے بتا یا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جائیداد اور بنک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات کے بعد مزید پلاٹوں کا انکشاف ہوا تھا جسکی تفصیل عدالت کے روبرو پیش کردی گئی ہے جس پر خصوصی عدالت کے جج شوکت کمال ڈار نے سابق صدر پرویز مشرف کے. یہ چاروں پلاٹ بھی قرق کرنے کا حکم دیدیا .

جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ قوم کوعظیم بننے کے لئے کرپشن کے خلاف جہاد میں شریک ہونا ہوگا ، کرپشن کے خلاف موبائل ایپ میں ہر کوئی شرکت کرسکتاہے جب ہمارے نوجوانوں میں سمجھ آگئی کہ ہم انسداد کرپشن مہم میں شرکت کرکے ملک کی خدمت کررہے ہیں تو نیا پاکستان بن جائے گا .اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کوپتہ ہی نہیں ہے کہ کرپشن کا اور ان کاکیا تعلق ہے ؟ ملک کا پیسہ جب چوری ہوتاہے تو اس کا نقصان پورے ملک کوہوتاہے . انہوں نے کہا کہ بدعنوانی سے متعلق ایب لانچ کرکے بڑی خوشی ہوئی ہے. چائنہ کی معیشت بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے . چینی صدر کی مقبولیت کا راز یہ ہے کہ چین میں چارسو کے قریب وزیر کی سطح کے لوگوں کوجیل میں ڈالا گیاہے . انہوں نے کہا کہ اس وقت بیروت، چلی اور عراق میں لوگ کرپشن کے خلاف باہرنکلے ہوئے ہیں. عوام کو اب آہستہ آہستہ احساس ہوگیاہے کہ کرپشن سے ان کا ملک آگے نہیں نکل سکتا ، جس قوم میں کرپشن نہیں ہے ، وہ اوپر ہے اوروسائل کے باوجود جس ملک میں کرپشن ہے ، وہ نیچے ہے .انہوں نے کہا کہ جب ایک معاشرے میں کرپشن بڑھ جاتی ہے تو جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتاہے وہ جیبوں میں چلاجاتا ہے ، کرپٹ لوگ حکومت میں آکر پیسہ بناتے ہیں ، ان کوڈر ہوتاہے کہ پیسہ بینک میں رکھیں گے تو لوگوں کوپتہ چل جائے گا ، وہ پیسہ ملک سے باہر بھجوادیتے ہیں . اس سے ملک کودگنا نقصان ہوتاہے کیونکہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھجواتے ہیں. انہوں نے کہا کہ پیسہ باہر بھجوانے سے ڈالر مہنگا ہوتاہے جس سے ہر چیز جو در آمد کرتے ہیں ، وہ مہنگی ہوجاتی ہے .وزیر اعظم کا کہناتھاکہ کرپٹ معاشروں میں سرمایہ کاری نہیں آتی ، ہمارا سب سے بڑااثاثہ بیرون ملک پاکستانی ہیں، اگر یہ پاکستانی اپنا پیسہ ملک میں لگانا شروع کردیں تو ملکی معیشت بہت مضبوط ہوجائےگی . انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا پیسہ اس لئے ملک میں نہیں لاتے کہ وہ کہتے ہیں کہ یہاں کرپشن ہے . انہوں نے کہا کہ ملتان میں میٹرو کی ضرورت نہیں تھی لیکن بنادی اوراب وہ اربوں روپے کانقصان کررہی ہے، خالی چل رہی ہے .

..


Top