روس کا پاکستانی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ) روس نے پاکستانی معیشت کی بہتری میں مزید کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک وفد جلد اسلام آباد کا دورہ کرے گا . باخبرذرائع کے مطابق رشین فیڈریشن کے وزیر برائے تجارت و صنعت ڈینس منٹورو کی سربراہی میں ایک وفد جلد پاکستان آئے گا اور دونوں ممالک کے درمیان معیشت، تجارت، سائنسی اور تکنیکی آپریشن پر مذاکرات ہوں گے .

ضرور پڑھیں: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

ذرائع اکنامک افیئرز ڈویژن کے مطابق روس قومی ایئرلائن پی آئی کیلئے سخوئی سپر جیٹ 100 مسافر طیاروں کی پیشکش کرے گا اور یہ طیارے خریداری اور لیز پر دستیاب ہوں گے.اطلاعات ہیں

کہ ماضی میں روس نے پاکستان اسٹیل ملز کے حوالے سے تین آپشنز کی پیشکش کی تھی جن میں اس کی ریاستی ملکیتی کمپنیاں جی ٹو جی معاہدے کے تحت اس کی تجدید کریں گی اور پھر اسے پاکستان کے حوالے کردیا جائے گا. روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی تعمیر نو میں متعدد بار مدد کی خواہش ظاہر کی ہے تاکہ اسے معاشی طور پر قابل عمل بنایا جائے اور وہ پاکستان کے توانائی شعبے میں کردار ادا کرے. روس کوئٹہ سے لے کر تفتان تک ریلوے ٹریک بھی تعمیر کرنا چاہتا ہے.خیال رہے کہ اس قبل بھی روس نے پاکستانی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: ملکی خسارے میں کمی ریکارڈ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی پاکستانی معیشت بارے انتہائی مثبت رپورٹ


Top