بریکنگ نیوز : سری لنکا کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، کون اِن اور کون آؤٹ۔۔۔؟؟ شائقین کرکٹ کے کام کی خبر

لاہور (قدرت روزنامہ) سری لنکا کیخلاف قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، رنز کے انبار لگانے والے کھلاڑی کی 10 سال بعد ٹیم میں واپسی . پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا .

یہ اعلان چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا ہے کہ بہت ڈسکشن کے بعد ٹیم سلیکٹ کی ہے. مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی سلیکشن پر مطمئن ہوں، اس سلیکشن میں 6 سلیکٹرز شامل ہیں، اس سے متعلق فیصلے تنہا میرے نہیں، ٹیم میں تسلسل چاہتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ ہم نے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کیں، پاکستان کرکٹ میں کوئی ون مین شو نہیں ہے، 6 سلیکٹرز بہت توجہ سے پلیئرز کی پرفارمنسز کو دیکھتے ہیں. مصباح الحق نے بتایا کہ کرکٹ اسکواڈ 16 رکنی ہو گا جس کے کپتان اظہر علی ہوں گے، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری ٹیم میں شامل ہیں. انہوں نے بتایا کہ افتخار احمد کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وقار یونس موسیٰ خان کے ساتھ کام کریں گے. لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی ہیں بلکہ ہم انہیں لڑکوں کو موقع دینا چاہتے ہیں اور ٹیم میں صرف 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں. چیف سلیکٹر کے اعلان کردہ ٹیم میں اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسدشفیق، بابراعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان (سینئر)، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری شامل ہیں. دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل افتخار احمد کی جگہ فواد عالم جب کہ موسی خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد موسی خان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے البتہ وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور وقار یونس سے رہنمائی لیتے رہیں گے.

..


Top