مولانا سے پوچھیں استعفا کس دسمبر میں آئےگا؟ شیخ رشید

لاہور (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا سے پوچھیں استعفا کس دسمبر میں آئے گا؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی، آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا . انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے میں مزید نوکریوں کی گنجائش پیدا ہوگی .

ضرور پڑھیں: الحمد اللہ۔!!! شیخ رشید کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ

تین سال میں راولپنڈی کی شکل بدل دیں گے. انہوں نے کہا کہ مولانا سے پوچھیں استعفا کس دسمبر میں آئے گا؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی. انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ ایک ڈیڑھ ماہ میں حل ہو جائے گا.

امید ہے بازارکے منتخب ارکان قومی اسمبلی کے ممبران کی طرح نہیں لڑیں گے. قومی اسمبلی میں ہم لڑ لڑ کر تھک جاتے ہیں آخر میں کام کچھ نہیں ہوتا. مزید برآں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں، ہم نے حکومت لی ابھی نظام نہیں بدلا،عمران خان کو مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے،پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے. انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے. پنجاب کے آصف زرداری ملک سے باہر چلے گئے ہیں. شہبازشریف باہر گئے ہیں،

اب پندرہ بیس سال بعد ہی واپس آئیں گے. انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چیف منسٹرز کے نظام کا کوئی احتساب نہیں ہے. پنجاب کے سارے پیسے اب جنوبی پنجاب میں خرچ ہورہے ہیں.انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشین کے معاملے پر کافی حد تک اتفاق ہوگیا ہے. پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے ماتحت نہیں. فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے حکومت لی ابھی نظام نہیں بدلا، عمران خان کو مائنس کرتے خود مائنس ہوگئے. نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز مائنس ہوگئے ہیں. پاکستان میں عمران خان کے قد جیسا لیڈر موجود نہیں ہے.

..

ضرور پڑھیں: کورونا سے متاثر ہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی نئی تصویر سامنے آگئی


Top