انتقال : بالی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ کی والدہ بٹی کپاڈیہ کا 80 سال کی عمر میں گزشتہ شب ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں انتقال ہوگیا . انہیں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا .

وہ گزشتہ 20 دن سے اسپتال میں زیرعلاج تھیں . ڈمپل کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ اور داماد اکشئے کمار بھی اس وقت موجود تھے . ان کی آخری رسومات کل انجام دی گئی . فلمی دنیا کی کئی شخصیتوں نے ڈمپل کپاڈیہ سے ملاقات کرکے تعزیت کی .

..


Top