single photo

میرے ساتھ ایک پرانا مسئلہ ہے اس وجہ سے میں غصے کو قابو میں نہیں رکھ سکتی ۔۔۔۔ ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کا حیران کن موقف سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون کا موقف سامنے آگیا ، خاتون نے اپنی غلط تسلیم کر لی . تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنے والی خاتون ثنا کا کہنا ہے کہ میرا بلیڈ پریشر بہت ہائی تھا، سگنل توڑنا میری غلطی تھی، میں نے چالان کرنے کا بولا اور جانے کی اجازت دینے کا کہا،تاہم ٹریفک وارڈن نے میرا ہاتھ پکڑا ،بدتمیزی پرغصہ آ گیا .

یاد رہےڈیفنس میں کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ویڈیو منظرعام پر آئی تھی، پولیس افسر نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرادیاتھا. خاتون نے ایک سگنل توڑا تو اگلے سگنل پر ٹریفک پولیس نے بائیک آگے لاکر اسے روکا، خاتون نے ٹریفک پولیس افسر کے ساتھ بدکلامی کرتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور موقع سے فرار ہوگئی تھی . اس حوالے سے سیکشن پولیس آفیسر (ایس او) سب انسپکٹر نواز سیال نے بتایا کہ کار نمبر BGT-419 میں سوار خاتون نے خیابان شجاعت سے خیابان شہباز کا سگنل توڑا جسے انھوں نے بدر کمرشل پر گاڑی روکا تو کار سوار خاتون نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اپناتے ہوئے بدکلامی کی اور میرے بارے میں نازیبا الفاظ کہے جبکہ میری جانب سے مسلسل خاتون کو بتایا جاتا رہا کہ وہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کر کے آئی ہیں لہٰذا آپ کا چالان ہوگا.تاہم خاتون کیخلاف درخشہ تھانے میں مقدمہ درج کیاگیا.بعد ازاں قبل از وقت ضمانت منظور ہوگئی.

..

Top