سعودی عرب، ماہانہ تنخواہیں نہ دینے پر جرمانے کا اعلان

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارتِ محنت و سماجی بہبود کی جانب سے بینک اور کمپنیوں پر ماہانہ تنخواہیں نہ دینے پر جرمانے کی سزا کا اعلان کر دیا گیا .

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود نے اعلان کیا ہے

کہ کمپنیوں کی جانب سے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ بینک میں جمع نہ کرانے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، جتنے ماہ تنخواہ جمع نہیں ہوگی اسی حساب سے ماہانہ 10ہزار ریال جرمانہ لگے گا .

ضرور پڑھیں: مسلمانوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔!!! عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق اس قانون محنت کے لائحہ عمل کی منظوری وزیر محنت نے دی ہے.قانون میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے

کہ کسی ادارے میں خواتین کے لیے مناسب جگہ کا انتظام نہ ہونے پر 25 ہزار ریال جرمانہ ہوگا جبکہ ملازماوں کے لیے طہارت خانے مختص نہ کرنے یا عبادت کا انتظام نہ کرنے پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا.

ملازم کے تحریری معاہدیکے بغیر ڈیوٹی لینے پر ادارے یا کمپنی پر ایک ہزار ریال جرمانہ مختص کیا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: دورہ انگلینڈ کے لیے 29 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان، سرفراز احمد،فواد عالم کی واپسی


Top