میاں بیوی نے خودکشی سے پہلے اپنے2بچوں کے گلے کاٹ دیئے

دہلی(قدرت روزنامہ) میاں بیوی نے خودکشی سے پہلے اپنے 2بچوں کے گلےکاٹ کرقتل کردیا . تفصیل کے مطابق واقعہ بھارت کے شہر دہلی کے قریب غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا .

فیکٹری کے مالک اور اس کی اہلیہ نے ایک اپارٹمنٹ کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگانے سے پہلے اپنے بچوں کو قتل کردیا.چھلانگ لگانے والا جوڑاہلاک ہوگیا.ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کے چھلانگ لگانے کے بعد ایک اور خاتون نے بھی چھلانگ لگائی ، تاہم دوسری خاتون کی حالات تشویش ناک ہے. کہا جا رہا ہے کہ دوسری خاتون خود کشی کرنے والے شخص کی کاروباری شراکت دار تھی . جبکہ دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ خاتون چھلانگ لگانے والے کی دوسری بیوی تھی.پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والا جوڑا مالی مشکلات سے دوچارتھا اورانہوں نے مبینہ طور پر اپنے سوئے ہوئے لڑکے اورلڑکی کا گلا کاٹ دیا. ذرائع کے مطابق خود کشی کرنے والے شخص کے پاس سے کچھ رقم ملی ہے، جووہ اپنے جنازے میں خرچ کرنا چاہتا تھا. سینئر پولیس آفیسر سدھیر کمار نے بتایا کہ ہمیں فلیٹ میں دو بچوں کی نعشیں ملی ہیں. کچھ رقم کے ساتھ ایک تحریر بھی ملی ہے،معلوم ہوا ہے کہ خودکشی کی ممکنہ وجہ مالی پریشانی ہے."بیٹا13 جبکہ بیٹی کی عمر 11 سال کے قریب تھی.پولیس کے مطابق خودکشی کرنیو الا شخص کا ایک ناکام بزنس مین تھا اور حال ہی میں متعدد چیک باؤنس ہوئے تھے.تاہم اس خوفناک واقعے کی تحقیقات جاری ہے. پولیس نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پوری فیملی کو قتل کیا گیا. تاہم ابھی تک تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہیں آسکی.واضح رہے ہلاک ہونے والے جوڑے اور بچوں کے ناموں کو خفنیہ رکھا جا رہا ہے.پولیس کا موقف ہے کہ تحقیقات کے بعد معاملے پر تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی.

..


Top