single photo

وفاقی کابینہ اجلاس،وزیراعظم کی عالمی معاشی درجے میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش

 

قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، موڈیزکی رپورٹ کامعاملہ عوام میں اٹھایاجائے،عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں، وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو

 

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں عالمی معاشی درجے میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاقوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، موڈیزکی رپورٹ کامعاملہ عوام میں اٹھایاجائے،عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کوپاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پربریفنگ دی گئی .

ضرور پڑھیں: ’’خان صاحب آپ نے اچھا نہیں کیا۔۔۔‘‘خلیجی ممالک سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے پر وزیراعظم عمران خان سے ناراض کیوں ؟ پول کھل گیا

وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ،وفاقی کابینہ نے نیشنل انشورنس کمپنی کے سی ای او کی تقرری، آزاد جموں کشمیر کے مالی سال 2019-20 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے دی. کابینہ نے خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کر دی.کابینہ نے پاکستان اکادمی ادبیات کے چئیرمین کی تعیناتی کی منظوری دی، کابینہ کو یوٹیلٹی سٹورز کو رپوریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاقی دارلحکومت میں کم سن بچوں کی عدالتوں کے قیام کی منظوری دیدی، خواتین پراپرٹی حقوق آڑڈیننس 2019 کے نفاز میں ترمیم کی منظوری دی گئی.ذرائع کے مطابق کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کے تقررپربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اور 28 نومبر کے فیصلوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی.وفاقی کابینہ نے واپڈا کے ممبر پاور، ممبرواٹر کی تقرری ، اسلام آبادمیں کم عمربچوں کی خصوصی عدالت کیقیام اور چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی کابینہ کویوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی. وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجے میں بہتری پرمعاشی ٹیم کوشاباش دی ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم ملکی معیشت کو درست سمت پر لے آئی ہے اب قوم کو ملکی معیشت سے متعلق مزید اچھی خبریں ملیں گی.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت سے متعلق مثبت رپورٹس آرہی ہیں.

 

 
..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے، شاہ سلمان سمیت سعودی قیادت سے ملاقات شیڈول

Top