نواز شریف کی حالت تشویشناک۔۔۔ میڈیکل رپورٹس میں مہلک مرض کا انکشاف ہونے پر کس خاص سرجن کی خدمات حاصل کرلیں؟ جانیے

لندن (قدرت روزنامہ)نواز شریف کی حالت تشویشناک . .

ضرور پڑھیں: حکومتی بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس ادھوری قراردے دیں

. میڈیکل رپورٹس میں مہلک مرض کا انکشاف ہونے پر کس خاص سرجن کی خدمات حاصل کر لیں؟ جانیے. سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کے مختلف میڈیکل ٹیسٹس کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد آجائیں گی. تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی میاں نواز شریف کا مسلسل معائنہ کررہی ہے. ڈاکٹر عدنان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کے پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ بھی ہو رہی ہے. ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ دماغ کوخون منتقل کرنےوالی شریان کےعلاج کے لیے ویسکولر سرجن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر میاں نواز شریف کے مزید ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے. سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی طبعیت بدستور تشویشناک، پی ای ٹی اسکین کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد برطانوی ڈاکٹرز نےصحت کو غیرمستحکم قرار دے دیا. پی ای ٹی اسکین میں میاں نوازشریف کی صحت کے حوالے سے ایک اور پیچیدگی سامنےآئی ہے، دائیں بازو کے نیچے گلٹیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب ان گلٹیوں کی تشخیص کی جائے گی کہ کیا وہ معمول کی ہیں یا صحت کیلئے تشویشناک ہوسکتی ہے. رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا مدافعتی نظام نہ ہونے کےبرابرہے،ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کے دماغ کو خون فراہم کرنے والی شریانیں 85 فیصد بند ہیں جو کہ صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، کارڈیو ویسکولر سرجنز کے مطابق انجیوپلاسٹی کے ذریعے شریانوں میں اسٹنٹ ڈالا جائے گا. برطانوی معالجین نے نوازشریف کی صحت کو مجموعی طور غیرمستحکم قرار دیا ہے، پلیٹ لیٹس کو مستحکم رکھنے کیلئے ادویات بھی دی جا رہی ہیں، ڈاکٹرز کی جانب سے میاں نوازشریف کے بون میرو ٹیسٹ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید جنیاتی ٹیسٹ بھی تجویز کئے گئے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: لاہورہائیکورٹ میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس جمع ،صحت مند ہونے تک برطانیہ میں رہنے کی سفارش


Top