اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری۔۔۔ حکومت کا شاندار سرپرائز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری . .

. حکومت کا شاندار سرپرائز دینے کا فیصلہ. اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ انشا اللہ تمام نقائص سے پاک سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آئی ووٹنگ سسٹم آئندہ انتخابات میں فعال ہوگا. تفصیلات کے مطابق انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات قابل قدر ہیں. انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کا حق پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے. انہوں نے کہا کہ آئی ووٹنگ سسٹم پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو مکمل بریفنگ دی جا چکی ہے اور بہت جلد اس کے حوالے سے قانون سازی کا مرحلہ بھی مکمل کرلیا جائے گا. وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم خان سواتی نے واضح کیا کہ آئی ووٹنگ سسٹم سے تمام بیرون ملک پاکستانیوں کی رجسٹریشن ہو گی. ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی مکمل تصدیق اور جانچ پڑتال کے ساتھ باآسانی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے. ان کا کہنا تھا کہ آئی ووٹنگ سسٹم پر نادرا الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی جانب سے ٹیسٹنگ پر کام جاری ہے. چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری سے متعلق مشاورت کا آغاز ہو چکا ہے. اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے درمیان ملاقات ہوئی. اسد قیصر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بات چیت کے ذریعہ جلد معاملہ حل کر لیں گے.انہوں نے کہا کہ ارکان کی تقرری کے معاملے پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا. چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے ہیں. صادق سنجرانی نے کہا پارلیمانی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کر کے آگاہ کریں.دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کا باضابطہ اجلاس منگل کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے. اجلاس وفاقی وزیر شیریں مزاری کی زیر صدارت ہوگا جس میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے نامزدگیوں کا جائزہ لیا جائے گا. بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کے 8 اراکین کا تعلق قومی اسمبلی جبکہ چار کا تعلق سینٹ سے ہے، کمیٹی میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہے.اطلاعات ہیں کہ کمیٹی کے سرکاری اراکین میں شیریں مزاری کے ساتھ وزیر مملکت علی محمد خان، فخر امام، محمد میاں سومرو شامل ہیں، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہیں.

..


Top