single photo

خبروں کی زینت بنے رہنے والے معروف گلوکار پر لائیو کنسرٹ کے دوران جوتا اُچھال دیا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)خبروں کی زینت بنے رہنے والے معروف گلوکار پر لائیو کنسرٹ کے دوران جوتا اُچھال دیا گیا . ایک کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا .

ضرور پڑھیں: مجھے پھولوں کی نہیں مالی مدد کی ضرورت ہے، گلوکارشوکت علی کا حکومت سے شکوہ

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر زیادہ تر اداکارہ ہانیہ عامر سے تعلقات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دونوں کی دوستی کے چرچے ہیں

جب کہ دونوں کو ایوارڈ تقریبات کے علاوہ دیگر مختلف مقامات پر بھی متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور اس حوالے سے گلوکار خود یہ اعتراف کرچکے ہیں ہانیہ میری زندگی میں خوشگوار تبدیلیوں کا باعث ہے. عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب اسٹیج پر گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا

جس سے وہ محفوظ تو رہے تاہم وہاں موجود مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بناڈالی. عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ عاصم کے مداحوں کی جانب سے ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے. عاصم اظہر کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں.

..

ضرور پڑھیں: اچھا گلوکار بننے کیلئے کیا ضروری ہے؟ حمیرا ارشد نے نوجوانوں کو مشورہ دے دیا

Top