single photo

نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی

لندن(قدرت روزنامہ) برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے بڑی کاروائی کی ہے . برطانوی کرائم ایجنسی نے پاکستانی شخصیت کی 50 ملین کی پراپرٹی منجمد کر دی .

ضرور پڑھیں: برطانیہ میں اوپر تلے 3 عام انتخابات ۔۔۔۔آخر ہو کیا رہا ہے ؟ حیران کن حقائق سامنے آگئے

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بیرسٹرشہزاد اکبر کی کوششیں رنگ لے آئیں.برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں ایک بڑی کاروائی کی ہے.

برطانوی کرائم ایجنسی نے پاکستانی شخصیت کی 50 ملین پاؤنڈ کی پراپرٹی منجمد کر دی. برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیے جائیں گے.نیشنل کرائم ایجنسی نے اس سلسلے میں 190 ملین پاؤنڈز کی پیشکش قبول کر لی ہے.پاکستانی شخصیت کے برطانیہ میں اکاؤنٹ اور پراپرٹی منجمد کرنے کا حکم دیا ہے.

اس حوالے سے سینئیر صحافی علی سلمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ لندن سے بڑی خبر. نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک پیلس پر ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی. برطانوی کرائم ایجنسی یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کرے گی. ملک ریاض کو یہ پراپرٹی حسن نواز نے پانامہ پیپرز لیک ہونے سے چند دن پہلے فروخت کر دی تھی.

..

ضرور پڑھیں: برطانیہ؛ بھارتی ڈاکٹر پر خواتین مریضوں کے جنسی استحصال کی فرد جرم عائد

Top