single photo

قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی، مصباح الحق کو ذمہ داریاں دراصل کس کے کہنے پر دی گئیں؟ سینئر صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ہاتھ دھونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ اور ٹیم منیجمنٹ پر تنقید کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، ایسے میں سینئر صحافی نے بتایا ہے کہ مصباح الحق کو کس کے کہنے پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں .   سہیل وڑائچ نے روزنامہ جنگ میں لکھا کہ "کھلا چیلنج ہے، پورے پاکستان میں اگر کسی کو خان سے زیادہ کرکٹ کا علم ہے تو سامنے آئے .

احسان نانی خان کے کہنے پر چل رہا ہے، کرکٹ بہتر نہیں ہو رہی تو اس میں خان یا نانی کا کیا قصور؟آپ ہی بتائیں خان سے زیادہ کس کو کرکٹ کا علم ہے؟ بابر اعظم کو خان ہی کے کہنے پر کیپٹن بنایا گیا. خان ہی نے کہا کہ اسے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنا چاہئے، اسد عمر نے مشورہ دیا بہتر ہے اسے بیٹنگ آرڈر میں چوتھے نمبر پر لے جائیں. پورے ملک کے محبوب مولانا طارق جمیل جو بھی کہیں وہ حق اور سچ ہوتا ہے ان کی بات پر عمل نہ کرنا گناہ کے مترادف ہے. مولانا بھی کرکٹرز کو دین سکھا سکھا کر خود بھی کرکٹ کے ایکسپرٹ بن چکے ہیں. مصباح الحق میانوالیہ نیا نیا باریش ہوا ہے اسلئے مولانا طارق جمیل اُس پر صدقے واری جا رہے ہیں. کہا جاتا ہے کہ مصباح الحق پر ذمہ داریوں کا بوجھ اُنہی کے مشورے سے ڈالا گیا ہے.انجینئر نعیم الحق کی طبیعت آج کل ناساز ہے وگرنہ وہ بھی کرکٹ کے حوالے سے قومی ٹیم کیلئے مفید ہدایت نامہ جاری کرتے. کہنے کا مطلب یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سو فیصد خان کے حکم اور مرضی کے مطابق ہے.آپ ہی فیصلہ کر لیں خان سے زیادہ کسی کو کرکٹ کا علم ہے؟ اگر نہیں تو پھر کرکٹ میں شکست کو خدا کی مرضی سمجھ کر قبول کر لیں". انہوں نے مزید لکھا کہ "کسی کو کوئی شک؟ خان سے زیادہ کیا کسی کو کرکٹ کا علم ہے؟ کرکٹ کی منصوبہ بندی ہو یا کارکردگی، کرکٹ میں خان سے بڑا پاکستان میں کوئی نہیں. خان نے مصباح الحق کی اچھی نیت، مذہبی جذبہ اور مولانا طارق جمیل کی محبت میں عہدہ دیا ہے تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ خان اس کی خراب کارکردگی کا بھی ذمہ دار ہے". 

..

Top