سندھ میں ڈینگی کے 15 ہزار 521 کیسز رپورٹ جبکہ 42 اموات ہوئیں

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول اقدامات پر اجلاس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 15 ہزار 521 کیسز رپورٹ جبکہ 42 اموات ہوئیں . تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈینگی کنٹرول اقدامات پر اجلاس ہوا‘ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سنہ 2019 میں سندھ میں ڈینگی کے 15 ہزار 521 کیس رپورٹ ہوئے . بریفنگ کے مطابق 14 ہزار 443 کیسز کراچی اور 1 ہزار 78 دیگر اضلاع میں رپورٹ ہوئے اور42 افراد ڈینگی کے باعث انتقال کر گئے .

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ پورے ملک میں ڈینگی پھیل گیا ہے، اب تک ڈینگی کے 52 ہزار 476 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘وزیر اعلیٰ نے دریافت کیا کہ کس اضلاع کے کون سے اور کتنے مریض آئے اور کتنی اموات ہوئیں؟ جب تک ریسرچ بیسڈ کام نہیں ہوگا عوام کو کیسے آگاہ کریں گے ڈیٹا صرف ہسپتالوں سے نہیں بلکہ لیبز سے بھی حاصل کیا جائے . انہوں نے کہا کہ اگر بیماری پھیلنے کے بعد اقدامات ہوں گے تو نقصان تو ہوچکا ہوگا ہمیں نقصان کو روکنا ہے، عوام کی زندگیوں کو بچانا ہے‘خیال رہے کہ ڈینگی سرویلنس سیل کے مطابق رواں سال ملک بھر میں ڈینگی کے 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں،

سب سے زیادہ 13 ہزار 654 ڈینگی کیسز سندھ سے رپورٹ ہوئے‘وفاقی دارالحکومت سے بھی رواں برس 13 ہزار 200 کیس سامنے آچکے ہیں پنجاب سے 9 ہزار 890 اور بلوچستان سے 3 ہزار 217 ڈینگی کیسز سامنے آئے‘خیبر پختونخوا سے 7 ہزار 21 جبکہ قبائلی اضلاع سے 780 کیس رپورٹ ہوئے اسی طرح آزاد کشمیر سے بھی رواں برس 16 سو 91 ڈینگی کیسز کی خبر ملی، گلگت بلتستان سے ڈینگی وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا . رواں برس سندھ میں رواں سال ڈینگی کے باعث 42 اموات ہوئیں، وفاقی دارالحکومت میں 22، پنجاب میں 20، بلوچستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا .

. .

ضرور پڑھیں: کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد14011تک جا پہنچی،40افراد جان کی بازی ہار چکے

ضرور پڑھیں: صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد سات ہزار سے تجاوز،صورتحا ل انتہائی تشویشناک ہوگئی


Top