”اظہر علی کی کپتانی کیسی تھی؟ “ رکی پونٹنگ نے اس سوال کا ایسا جواب دیدیا کہ اظہر علی شرم سے پانی پانی ہو جائیں

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی قیادت کو بدترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کامیابی سے ابھی بہت دور ہیں . تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں رکی پونٹنگ نے کہا کہ ” اظہر علی کو دیکھ کر لگا کہ وہ کامیابی سے ابھی بہت دور ہیں .

ضرور پڑھیں: اظہر علی کا ٹرپل سنچری بیٹ بھارتی میوزیم نے کتنی رقم میں خرید لیا؟ جانئے

انہوں نے صرف 16 فرسٹ کلاس میچوں میں کپتانی کی، لہٰذا وہ ایک نوجوان ٹیم کے نوجوان کپتان ہیں اور سیریز دیکھ کر یہی لگا کہ اس ٹیم کو تجربے کی ضرورت ہے.“ ان کا کہنا تھا ”پاکستانی ٹیم کا موجودہ باﺅلنگ اٹیک یقینا مہار سے بھرپور نہیں ہے لیکن ایسے ہی مواقعوں پو کپتان آگے آ کر مدد کرتا ہے اور بتاتا ہے کہ اسے آپ سے کیا چاہئے،

ایسا لگ رہاتھا کہ میدان میں کوئی ہدایات دینے والا ہی موجود نہیں، میرا اظہر علی سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں اور میں صرف وہ کہہ رہا ہوں جو میں نے دیکھا، تکنیکی طور پر اظہر علی نے خود کو بہت پیچھے رکھا ہوا تھا.“

..

ضرور پڑھیں: اظہر علی کا کورونا ریلیف فنڈ میں 10لاکھ روپے دینے کا اعلان


Top