single photo

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شکست کی حیرت انگیز وجہ بتادی

ایڈیلیڈ (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے . آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریزمیں وائٹ واش ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اپنی ہوم کنڈیشنزمیں مشکل ترین حریف ہے، ہم تینوں شعبوں میں فیل ہوئے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف اس کے ہوم گراؤنڈز میں کھیلنا ہمیشہ ہی مشکل رہا ہے .

ضرور پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے پاکستانی تماشائی کیوں نہیں آ رہے؟ رمیز راجہ نے افسوسناک وجہ بتا دی

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ شام کے وقت لائٹس میں بلے بازی کررہے ہوتے ہیں تو آپ کی چھوٹی سی غلطی بھی بھاری پڑ سکتی ہے

کیوں کہ اس وقت گیند زیادہ سیم اور سوئنگ ہوتی ہے،ہم نے دوسرے دن شام کے وقت 6وکٹیں کھوئیں جو بہت زیاد ہ تھیں،کل بھی ہمیں شام کے وقت بلے باز ی کرنی پڑی اور ہماری تین اہم وکٹیں گر گئیں،شام سے زیادہ دن کے وقت بلے باز ی کرنا زیادہ آسان تھا. اظہرعلی نے کہا کہ یاسرشاہ نے پوری سیریزمیں بھرپورفائٹ کی جب کہ بابر اعظم نے پوری سیریزمیں اچھا پرفارم کیا لیکن آسٹریلوی ٹیم نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا.واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کواننگز اور48 رنز سے شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا.

..

ضرور پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ‘بائولرز کے بعد بیٹسمنوں نے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ‘آسٹریلیا نے 3وکٹوں کے نقصان پر 589رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی

Top