single photo

پی سی بی نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دئیے،نام جاری

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے لیے قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دئیے . پی سی بی نے پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور محمد عرفان کو این او سی جاری کیے .

ضرور پڑھیں: ”ہم کھلاڑیوں کو اس لیگ کیلئے این او سی دیدیں گے“ پی سی بی نے اعلان کر دیا، قومی کرکٹرز کی ’چاندی‘ ہو گئی

ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کے لیے قومی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے.قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر انہیں بھی این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی اور محمد عامر کے بھی بنگلہ دیش پریمئر میں معایدے ہو چکے ہیں. محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسی بھی بی پی ایل کے لیے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں.واضح رہے کہ بی پی ایل 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہے گی.

..

ضرور پڑھیں: ائیر مکس ایل پی جی پلانٹس کی تنصیب میں تاخیر کی ذمہ دار بلوچستان حکومت ہے،بلوچستان میں پلانٹس کی تنصیب کیلئے ڈی سی این او سی جاری نہیں کر رہا،جب تک این او سی نہیں ہو گا کام نہیں ہو سکتا’پراجیکٹ ڈائریکٹر

Top