پی ٹی آئی کا کرپشن میں اضافے کا اعتراف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کرپشن میں خاتمے کی دعوے دار ہے لیکن انکی جماعت کے سینیئر رہنما ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا سب کو معلوم ہے کہ اس دور حکومت میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہو گئے ہیں . ڈاکٹر حسن مسعود اس وقت پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکٹری کے عہدے پر فائز ہیں .

ضرور پڑھیں: پشاور بی آرٹی کیس کھل گیا ۔۔۔۔ پی ٹی آئی کے کس بڑے بڑے رہنما کے خلاف کارروائی شروع ہونے والی ہے؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہو گئے ہیں،

جو افسر کام نہ کرے اس کے پاس کارکنوں کو لے کر جائیں، اس افسر کی ’ایسی کی تیسی‘.یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اپنی تقاریر میں پچھلی حکومتوں پر کرپشن کا الزام لگاتے رہے ہیں ،اس حوالے سے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا گیا ہے جو 2008 سے 2018 تک لیے گئے قرضوں سے متعلق تحقیقات میں مصروف عمل ہے. عمران خان کے بر سر اقتدار آنے کے باجود ان کے ہی ایک سینئیر عہدیدار کا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کرپشن کے بڑھنے کا اعتراف سامنے آیا ہے.

..

ضرور پڑھیں: بڑا سیاسی تہلکہ : عمران خان نے اگلے پانچ سال بھی پکے کر لیے ۔۔۔ اپوزیشن کے کتنے ارکین قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کو تیار ہیں ؟ پاکستانی سیاست میں طوفان بھرپا کر دینے والی خبر


Top