single photo

فیصلہ آپ کا ہے! کس نے معیشت مستحکم کی اور کس نے تباہ: اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کو کرنا ہے کس نے معیشیت کو تباہ کیا اور کس اور تباہ کیا ہے . اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پہلے پندرہ ماہ میں ہی موڈیز نے پاکستانی معیشیت کو’ منفی‘ درجے سے نکال ’مستحکم ‘درجے میں ڈال دیا ہے ،اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے .

ضرور پڑھیں: ایچ ای سی کو11ارب40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری,فنڈز کی بر وقت فراہمی یقینی بنائی جائے،اسد عمر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا پانچ سالہ دور کے ختم ہونے کے بعد 20جون 2018کو موڈیز نے پاکستان کی معیشیت کے ساتھ ’مستحکم ‘ کا لیبل ہٹا کر ’منفی ‘ کا لیبل چسپاں کر دیا تھا .

اب پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے پندہ ماہ بعد ہی پاکستان کی معیشیت کو منفی درجے سے نکال کر مستحکم کے درجے میں ڈال دیا ہے . ان کا مزید کہنا ہے کہ اب فیصلہ آپ لوگوں کو کرنا ہے کہ کس نے معیشیت کومستحکم کیا اور کس نے برباد کیا ہے .

..

ضرور پڑھیں: اسد عمر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین کسے منتخب کر لیا گیا ؟ جانئے

Top