سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کا صدارت سنبھال لی،اگلے سال نومبر میں اجلاس کی میزبانی کرے گا

ْریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے دنیا کے بیس بڑی معیشتوں کے گروپ جی ٹوئنٹی کی صدارت سنبھال لی ہے . غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب یہ منصب سنبھالنے والا عرب دنیا کا پہلا ملک ہے اور اگلے برس نومبر میں جی ٹوئنٹی کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا .

ضرور پڑھیں: جی ٹوئنٹی میں ایوانکا کے ڈونلڈ ٹرمپ کی نشست سنبھالنے پر ہنگامہ

سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد خاصی تنقید ہوتی رہی ہے. خیال ہے کہ اس نئے اعزاز سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا میں اپنی حکومت کا اثرورسوخ دکھانے کا موقع ملے گا.

..


Top