single photo

”میں نے شادی کے وقت آپ سے جو وعدہ کیا تھا وہ۔۔۔“ شادی کو ایک سال مکمل ہوتے ہی پریانکا چوپڑا نے دولہے کو پیغام دیدیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ سٹار پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر نک جونس کا شکریہ ادا کیا ہے . بھارتی فلم سٹار پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس آج اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں .

اِسی موقع پر پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی کچھ تصاویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے شادی کے وقت آپ سے جو وعدہ کیا تھا وہ آج بھی ہے اور ہمیشہ ایسے ہی قائم رہے گا، آپ نے مجھے ہر لمحے خوشی دی ہے، مجھے ہمسفر بنانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، شادی کی پہلی سالگرہ بہت مبارک ہو.‘ انہوں نے اپنے کیپشن میں ان سب لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا.دوسری جانب نک جونس نے بھی اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارک دینے کے لیے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی ان دیکھی تصویریں شیئر کیں ، انہوں نے اپنے کیپشن میں پریانکا چوپڑا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک سال قبل آج کے دِن ہم نے ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کیا تھا اور ہم ہمیشہ ساتھ ہی رہیں گے، میں آپ سے بہت محبت کرتا ہوں، شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو.‘ واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس گزشتہ سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اِس جوڑےنے ہندو اور عیسائی مذہب دونوں کے مطابق شادی کی رسمیں ادا کی تھیں.

..

Top