CORONAVIRUS
PAKISTAN
CONFIRMED CASES

13947

  • Deaths
    293
  • Sindh
    4956
  • Punjab
    5526
  • Balochistan
    853
  • KP
    1984
  • Islamabad
    245
  • GB
    318
  • AJK
    65


پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے دنیا بھر میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ ء سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ،پاکستان میں منعقد ہونیوالے دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کیلئے سری لنکن ٹیم کی آمد کے منتظر رہیں گے، پاکستان نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کر دیا ہے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

سری لنکن وزیر خارجہ کی اپنے مڈ کیریر سفارتکاروں کی تربیت، پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے دلوانے کی درخواست

کولمبو (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے دنیا بھر میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ ئپاکستان سے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہ،پاکستان میں منعقد ہونیوالے دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کیلئے سری لنکن ٹیم کی آمد کے منتظر رہیں گے، پاکستان نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سری لنکا کے وزیر خارجہ نے اپنے مڈ کیریر سفارتکاروں کی تربیت، پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے دلوانے کی درخواست کی . پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سری لنکا کے نئے مقرر ہونے والے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

ضرور پڑھیں: پاکستان میں معدنیات کے ذخائر کا تخمینہ 50 کھرب ڈالر،

اس موقع پروزیر خارجہ نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو اپنی طرف سے تہنیتی خط بھی دیا جس میں انہیں پاکستان تشریف لانے اور یہاں موجود بدھ مذہب کے تاریخی ورثہ دیکھنے کی دعوت دی گئی. ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو بطور وزیر خارجہ تقرری پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں،پاکستان، سری لنکا کے ساتھ، کء دہائیوں پر محیط، ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا متمنی ہے،دونوں ممالک نے باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی ہے،وزیر خارجہ نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو 5 اگست کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش حطرات سے آگاہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80 لاکھ نہتے، مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے دنیا بھر میں ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ ئ￿ پاکستان سے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے ،رواں ماہ کے اختتام پر، پاکستان میں منعقد ہونیوالے دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کیلئے سری لنکن ٹیم کی آمد کے منتظر رہیں گے.وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے سری لنکن ہم منصب کو بتایا کہ پاکستان نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کر دیا ہے. انہوں نے سری لنکن وزیر خارجہ سے کہا کہ وہ وہ جلد از جلد، اپنے ملک کی موثر کاروباری شخصیات کے ہمراہ پاکستان تشریف لائیں تاکہ ان کی ملاقات پاکستان میں موجود بزنس کمیونٹی سے کروائی جاسکے اور اسطرح پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ کیا جا سکے . ملاقات میں سری لنکن وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا نے سری لنکا آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کی تشکیل کے بعد سری لنکا کا دورہ کرنے والے پہلے وزیر خارجہ ہیں .سری لنکا کے وزیر خارجہ نے اپنے مڈ کیریر سفارتکاروں کی تربیت، پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے دلوانے کی درخواست کی جسے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خوش دلی سے قبول کیا.. ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا .

..

ضرور پڑھیں: پاکستان میں اموات کا سلسلہ تیز۔۔!! کرونا وائرس سے مزید 15ہلاکتیں ۔۔۔ متاثرین کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہونے لگا


Top