single photo

شھید اسلام مولانا محمد حنیف رح کے سیاسی علمی قبائلی سماجی خدمات مدتوں یادرکھی جائیگی، مولانا فضل الرحمن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے شھید اسلام مولانا محمد حنیف رح کے صاحبزادے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم کی دستاربندی بطور سیاسی علمی قبائلی جانشین شھید اسلام مولانا محمد حنیف رح کی ، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شھید اسلام مولانا محمد حنیف رح کاروان حقہ کے صف اول کی قائد میرے دست راست مخلص رھنماء اور امت مسلمہ کا سرمایہ تھا، آج شھید اسلام مولانا محمد حنیف صاحب رح کے علمی سیاسی قبائلی امانت انکے لائق وفائق صاحبزادہ مولانا مفتی محمد قاسم کو سپر کیا جارہا ہے، میں جمعیت علماء اسلام کے ھرکارکن کوبالعموم مولانا مفتی محمد قاسم کو بالخصوص توصیہ کرتا ھوں کہ وہ شھیداسلام مولانا محمد حنیف رح کے مشن کومزید بڑھانے کے لئےمزیدجدوجھد کریں ، مولانا محمد حنیف رح کی شہادت ملت اسلامیہ کے لئے عظیم سانحہ ہے اور جو خلا ان کی شہادت سے پیدا ہوا صدیوں تک پُر نہیں ہوسکے گا، شھید اسلام مولانا محمد حنیف رح اپنے مخلصانہ خدمات کی وجہ سے مدتوں تک ھمارے دلوں میں زندہ رھیگا، مولانا محمد حنیف شھیدرح اس صدی کی ہمہ جہت شخصیت تھے، اور زمانہ انہیں کبھی فراموش نہیں کرسکے گا، شھید اسلام مولانا محمد حنیف رح ایک تحریک اور انقلاب کا نام اوراسلامی سیاست کے عظیم قائد تھے ، انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہےکہ علماء سے زیادہ زخم اس ملک میں کسی اور طبقہ نے نہیں کھائے ھونگے، قائد جمعیۃ نے شھید اسلام مولانا محمد حنیف رح کے دینی ،علمی ،ملی،سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ، جانشین شھید اسلام جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رھنماء مولانا مفتی محمد قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا شہید کا مشن جاری رکھا جائے گا، جو قوتیں ان پر حملے میں ملوث ہیں ان کا تعاقب کریں گے، انہوں نے کہاکہ مولانا، اسلام دشمن قوتوں کا ہدف تھے، اسلام ،ناموس رسالت مشن جمعیت علماء اسلام اوروطن عزیز کی حفاظت میں انہیں شہید کیا گیا ہے، صدیوں تک انکی خدمات کو سلام پیش کیا جائے گا ، اس جسم مین دوڑنے والا خون بھی اسی غیرت مند باپ کا ہے جس نے نہ جھکنا سکھایا اور نہ بکنا سکھایا ہے، مرتے دم تک شھید اسلام کے مشن کو جاری رکھینگے،

. .

Top