single photo

“اپنی حاضری یقینی بنائیں ” ٹوئٹر اب غیر حاضر صارفین کیساتھ کیا کرنے جارہاہے؟ اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سماجی رابطے کی ویب سائٹر ٹویٹر کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ چھ ماہ سے غیر حاضر رہنے والے صارفین کے اکاو¿نٹس ڈیلیٹ کر دیئے جائینگے . غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو زیادہ استعمال نہیں کرتے تو بہتر ہے کہ 11 دسمبر تک کم از کم ایک بار ضرور لاگ ان ہو جائیں ورنہ آپکا اکاﺅنٹ ڈیلیٹ ہوسکتا ہے .

ضرور پڑھیں: برطانوی رائل سینٹرل ایڈیٹر نے ٹوئٹر پر ملکہ برطانیہ کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا

ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ایسے صارفین کے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جو 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے سے سائن ان نہیں ہوئے ہوں گے.ٹوئٹر کے مطابق ہم لوگوں کی بات چیت کو بامقصد بنانے کے لیے ایسے اکاﺅنٹس کی صفائی چاہتے ہیں جو استعمال نہیں ہوتے تاکہ زیادہ مستند اور قابل اعتبار معلومات ٹوئٹر پر شیئر ہو جس پر لوگ اعتماد کرسکیں.کمپنی کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں میں ٹوئٹر کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جبکہ ان کو یاد دلانا ہے کہ

جب انہوں نے اکاﺅنٹ بنایا تھا تو اس حوالے سے ہماری پالیسی میں یہ بات واضح کی گئی تھی.ٹوئٹر کی جانب سے ایسے صارفین کو نوٹیفکیشن بھی بھیجے جارہے ہیں جنہوں نے کافی عرصے سے اپنے اکاﺅنٹ کو استعمال نہیں کیا. ٹوئٹر ترجمان کا کہنا تھا کہ 11 دسمبر کے بعد ایسے صارفین کے اکاﺅنٹس ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جو کئی ماہ میں مکمل ہوگا کیونکہ بیک وقت سب اکاﺅنٹس کو ڈیلیٹ کرنے سے گریز کیا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: ایودھیا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،بھارتی سپریم کورٹ کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف صارفین کا کھل کر اظہارخیال

Top